ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

فلم نگر سے RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

پیٹرک سویزی کے انتقال پر بالی وڈ مغموم

Patrick Swayze and Demi Moore in Ghost
فوٹو Paramount Pictures

پیٹرک سویزی اور ڈیمی مور فلم گوسٹ میں

شیئر کیجیئے

سپرہٹ ہالی وڈ فلموں گوسٹ اور’ڈرٹی ڈانسِنگ’ کے معروف اداکار پیڑک سویزی کا گزشتہ دنوں 57 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ جہاں ہالی وڈ کی مشہور ہستیاں اِس مقبول فن کار کی موت سے صدمے میں ہیں وہیں بالی وڈ بھی اپنے طور پر سویزی کی فلمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کررہا ہے۔

چار دہائیوں پر مشتمل پیٹرک سویزی کے فلمی سفر کو اُن کے شیدائی ڈرٹی ڈانسِنگ اور گوسٹ جیسی فلموں کے لیے یاد رکھیں گے۔ خیال رہے کہ سواز نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز ڈانسر کی حیثیت سے کیا تھا۔ اپنے پسندیدہ ڈانسر کی موت پر بالی کی مشہور کوریوگرافر اور ہٹ فلم اوم شانتی اوم کی خالق فرح خان انتہائی صدمے میں ہیں۔

فرح کے مطابق مائیکل جیکسن کی موت کے بعد سویزی کے انتقال کی خبر بےحد افسوس ناک ہے۔ فرح کے مطابق انہوں نے ڈرٹی ڈانسنگ کے نغموں کو دیکھ کر ناچنا سیکھا اور انھوں نے سویزی کی فلم ’ڈرٹی ڈانسنگ‘ 50 سے زیادہ مرتبہ دیکھ رکھی ہے۔

واضح رہے کہ سویزی لبلبے کے سرطان میں مبتلا تھے۔ یہ سرطان کی سب سے مہلک قسم ہے اور اس کے شکار مریضوں کے جاں بر ہونے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں۔ تاہم سویزی نے اس لاعلاج بیماری کے سچ کا سامنا بڑی بہادری سے کیا۔

جنوبی بھارت کی فلموں کے مقبول ہیرو اور ریلیز کے لیے تیار ہندی فلم ’وانٹڈ’ کے ڈائریکٹر پربھو دیوا بھی سواز کی اچانک موت سے گہرے غم میں مبتلا ہیں۔ اس کے علاوہ معروف ڈانس ڈائریکٹر شیامک ڈاور نے بھی سویزی کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔