ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

فلم نگر سے RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

شائنی آہوجا عدالت میں غش کھا کر گر پڑے

شیئر کیجیئے

بالی وڈ ہیرو شائنی آہوجا جمعے کے روز ممبئی کی فاسٹ ٹریک عدالت میں اس وقت غش کھا کر گر پڑے جب عدالت نے ان کے کیس کی سماعت کی اگلی تاریخ سات اکتوبر رکھ دی۔ پیٹھ کے درد سے پریشان شائنی کے فوری علاج کے لیے عدالت نے جیل کے افسروں کو احکام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بالی وڈ سٹار کے علاج میں کوتاہی نہ برتی جائے۔ واضح رہے کہ شائنی پر اپنی گھریلو ملازمہ کی عصمت دری کرنے کا سنگین مقدمہ چلایا جارہا ہے۔
 
شائنی کو پیٹھ میں درد اتنا زیادہ تھا کہ دو کانسٹیبل انہیں سہارا دے کر عدالت لے کر آئے۔ درد سے کراہتے ہوئے شائنی نے عدالت سے ضمانت کی درخواست کی جسے نامنظور کر دیا گیا۔ تاہم شائنی کی بیماری کا نوٹس لیتے ہوئے عدالت نے کہا کے شہر کے جے جے اسپتال مںں بالی وڈ کے اس ایکٹر کا طبی علاج فوری طور پر کروایا جائے۔

اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ عصمت دری کے کیس میں گرفتار شائنی کا شمار بالی وڈ کے معروف و مشہور اداکاروں میں ہوتا ہے۔ مگر ایک غلط قدم نے ان کی زندگی میں کبھی نا تھمنے والا طوفان برپا کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ٹیلی ویژن کوئن ایکتا کپور بڑے پردے کے ہیرو کی اصل زندگی کی تعجب خیز کہانی کو چھوٹے پردے پر سیریل کی شکل میں ییش کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔