ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

فلم نگر سے RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

سلمان خان نے امریکہ جانے سے انکار کر دیا

شیئر کیجیئے

اسی بارے میں

بالی وڈ کِنگ شاہ رخ خان سے نیویارک ایر پورٹ پر امیگریشن افسر کی جانب سے کیے گئے برتاؤ سے سبق لیتے ہوئے سلمان خان نے اپنا امریکہ کا دورہ معطل کردیا ہے۔ سلمان اپنی نئی فلم وانٹیڈ کی تشہیر کے لیے نیویارک شہرجانے والے تھے۔

شاہ رخ کے روایتی حریف مانے جانے والے سلمان امریکہ میں اپنی پینٹِنگز کی نیلامی میں بھی حصہ لینے والے تھے جس سے جمع ہونے والی رقم کو وہ اپنے امدادی کاموں میں لگانے والے تھے۔ تاہم اِس پروگرام کے منتظمین کے مطابق سلمان نے عارضی طور پر اپنا دورہ معطل کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ بالی وڈ فلمیں اور اُن کے ستارے امریکہ میں مقیم جنوبی ایشیائی باشندوں کے درمیان بےحد مقبول ہیں۔ امریکہ میں شاہ رخ اور سلمان کے لاکھوں مداح ہیں اور اِسی لیے سلمان کو اگلے ماہ ستمبر کی تین تاریخ کو اپنی نئی فلم وانٹیڈ کے تشہیری کاموں کے لیے نیویارک جانا تھا۔ تاہم خود سلمان نے پروگرام کے منتظمین سے کہا کہ وہ اِس وقت امریکہ کا سفر کرکے کسی بھی قسم کا خطرہ مول لینا نہیں چاہتے۔

غیر مصدقہ رپورٹ کے مطابق سلمان اِس لیے بھی امریکہ نہیں جارہے کیونکہ اُن کے ایک قریبی رشتےدار کو ممبئی میں واقعے امریکی قونصل خانے نے ویزا نہیں دیا ہے۔

سلمان کی نئی فلم وانٹیڈ کے پروڈیوسر بونی کپور، اداکارہ سری دیوی اور فلم کے ڈائریکٹر پربھو دیوا بھی نیویارک میں ہونے والے تشہیری پروگرام میں حصہ لینے والے تھے۔