ایک خاتون خان کس طرح دو مرد خانوں کے جھگڑے کو ختم کرپائیں گی؟
بالی وڈ کے دوستاروں کے درمیان سٹار وارکو ختم کرنے کے لئے فرح خان سفیر امن کا رول ادا کرنے تیارھیں۔
کوریو گرافریعنی ڈانس ڈائریکٹر سے فلم ڈایرکٹر بننے والی فرح خان دونوں ستاروں کی مشترکہ اور اچھی دوست ھیں۔ فرح خان کو اس بات کا افسوس ھے کہ دونوں کی لڑائی طول پکڑتی جارھی ھے۔
میں امید کرتی ھوں کہ دونوں کے درمیان خلیج کو دور کر پاؤں گی۔ فرح نے ایک نیوز ایجنسی سے کہا کہ میں دونوں سے محبت کرتی ھوں اور اس لڑائی کو طول نہیں کھینچنےدوں گی۔
بالی ووڈ کے دو بے تاج بادشاھوں میں گزشتہ ایک برس سے اختلافات چل رھے ھیں اور دونوں کھل کر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کرنے لگے ھیں۔ سلمان خاں کی گرل فرینڈ قطرینہ کیف کی سالگرہ کے موقع پر دونوں میں جھگڑا ھوگیا تھا۔
ابتداء میں دونوں اسٹارز میں کافی قربت تھی۔ 1995 میں دونوں نے فلم کرن ارجن میں ایک ساتھ کام کیا تھا اور یہ فلم کافی ھٹ ھوی تھی۔ 2007 میں فرح خاں نے شاہ رخ کے ساتھ جب فلم اوم شانتی اوم بنائی تو اس کے ایک گانے میں سلمان نے شاٹ دیا تھا۔ فرح خاں ان دنوں ٹی وی پر ایک پروگرام کررھی ھیں جس کا عنوان تیرے میرے بیچ میں ھے۔اس شو میں سلمان خاں اپنی ماں سلمٰی کے ساتھ شریک ھوچکےھیں۔ فرح اس شو کے آخر میں شاہ رخ کو مدعو کرنے کا ارادہ رکھتی ھیں۔ اب دیکھنا یہ ھے کہ ایک خاتون خان کس طرح دو مرد خانوں کے جھگڑے کو ختم کرپائیں گی۔