ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

فلم نگر سے RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

بالی وڈ کی تین بڑی فلمیں ایک ساتھ ریلیز کر دی گئیں

Bollywood movie "Blue"
فوٹو Shree Ashtavinayak Cine Vision

شیئر کیجیئے

بھارت میں دیوالی کے تہوار کے موقعے پر جمعے کے دن ایک ساتھ بالی وڈ کی تین بڑی بجٹ کی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں جن کے نام ہیں ’بلیو‘، ’آل دی بیسٹ‘ اور ’میں اور مسز کھنہ‘۔

اینتھونی ڈی سوزا کی ہدایت کاری میں بنی فلم ’بلیو‘ بالی وڈ کی اب تک کی سب سے مہنگی فلم ہے۔  بہاماز کے سمندر میں فلمائی گئی فلم بلیو میں اکشے کمار، زید خان، سنجے دت، کترینہ کیف اور لارا دتہ جیسے مشہورفلمی ستاروں کے علاوہ  شارک مچھلیوں کا بھی اہم کردار ہے۔

سمندر کے اندر فلمائی گئی ایکشن فلم بلیو کو بنانے میں ایک ارب روپے خرچ کیے گئے ہیں۔  اس فلم میں موسیقی آسکر یافتہ موسیقار اے آر رحمٰن نے تیار کی ہے۔  ابتدائی خبروں کے مطابق بین الاقوامی سنگر کائیلی مینوگ کے آئٹم نمبر کے باوجود نمائش کے پہلے دن فلم ’بلیو‘ سنیمابینوں  کو اپنی طرف راغب کرنے میں ناکام رہی ہے۔

فلمساز پریم سونی کی نئی فلم ’میں اور مسز کھنہ’ اِس ہفتہ کی دوسری بڑی ریلیز ہے۔  فلم میں بالی وڈ کی مقبول ترین سپر سٹار جوڑی  کرینہ کپور اور سلمان خان ایک ساتھ نظر آئیں گے۔  40 کروڑ روپے کے بجٹ سے بنی اس فلم کے پروڈیوسر سلمان کے چھوٹے بھائی سہیل خان ہیں۔

ریلیز کے پہلے دن جہاں عام سنیما بینوں کی طرف سے ’میں اور مسز کھنہ’ پرملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے، وہیں بھارتی فلم ناقدین نے اسے انتہائی کمزور اسکرپٹ والی بے وجہ بنائی گئی فلم کا نام دے دیا ہے۔  مگر تاریخ گواہ ہے کہ جب بات سلمان کی آتی ہے تو فلم نقادوں کی تمام پیش گوئیاں فیل ہوجاتی ہیں۔ باکس آفس پر سلمان کی نئی فلم کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا اس کا فیصلہ عوام کے ہاتھوں میں ہے۔

بالی وڈ میں سنجیدہ ایکشن ہیرو کے نام سے پہچانے جانے والےاجے دیوگن کی نئی ہوم پروڈکشن فلم ’آل دی بیسٹ‘  جمعے کو ریلیز ہونے والی تیسری فلم ہے۔  ہلکی پھلکی مزاحیہ فلم آل دی بیسٹ میں اجے دیوگن، سنجے دت، فردین خان، بپ اشا باسو اور مُگھدا گوڈسے اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

فلم ماہرین کی مانیں تو ایکشن سے بھرپور  فلمیں کرنے والے اجے نے اپنی فلم کو ہٹ کرنے کے لیے کامیڈی کا سہارا لے کر عقل مند فلم پروڈیوسر ہونے کا ثبوت دیا ہے۔  35 کروڑ روپے سے بنی اجے کی اِس فلم کو فلم ساز روہت شیٹھی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

بالی وڈ کو امید ہے کہ اسٹار کاسٹ کے سبب یہ تینوں فلمیں باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس کریں گی۔