امیتابھ بچن کو ابتدا میں حاصل ہونے والی بے در پے ناکامیوں نے اور بھی حوصلہ عطا کیا، لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری بلکہ فلموں میں کام کرتے چلے گئے۔ ابتدائی دنوں میں ان کی کئی فلمیں فلاپ ہوئیں یہاں تک کہ پروڈیوسر اور ڈائرکٹر امیتابھ بچن کو اپنی فلموں میں سائن کرنے کترانے لگے تھے۔
اس سے بڑی بے عزتی اور کیا ہوسکتی ہے کہ انہیں ایک زیرِ تکمیل فلم ”دنیا کا میلہ“ سے نکال دیا گیا اور ان کے بجائے سنجے خان کو لیا گیا۔ اس فلم کی ہیروئین ریکھا تھیں۔ لیکن جب پرکاش مہرا کی فلم ’زنجیر‘ ریلیز ہوئی تو امیتابھ بچن راتوں رات سپراسٹار بن گئے۔ فلم زنجیر میں انہوں نے جو بدلے کی آگ میں جلتے ہوئے نوجوان کا جذبانی رول ادا کیا، تھا بعد کی فلموں میں بھی انہیں اسی قسم کے رول دیے جانے لگے اس طرح ان کا’اینگری ینگ مین‘ کا امیج بن گیا اور انھیں اسی نام سے جانا جانے لگا۔
ہالی ووڈ کی دنیا پر کئی سال تک راج کرنے کے بعد انہوں نے امیتابھ بچن کارپوریشن کی بنیاد ڈالی تب سے ان کے برے دن شروع ہوگئے۔ وہ مقروض ہوگئے تھے ان کی فلمیں بھی نہیں چل رہی تھیں۔ ایک عرصہ تک ناکامی کا منہ دیکھنے کے بعد ان کی دوسری اننگز شروع ہوئی۔ ٹی وی پر پیش کئے گئے مقبول شو ’کون بنےگا کروڑ پتی‘ نے انہیں نئی کامیابی اور شہرت عطا کی۔ اس کے بعد انہوں نے فلموں میں مختلف قسم کے کردار نبھانے شروع کی ان کی فلمیں پھر سے کامیاب ہونے لگیں اس دوران انہوں نے کئی انوکھے اور دلچسپ کردار نبھائے۔ بھوت ناتھ، چینی کم، نشبد دیگر کئی فلموں میں انہوں نے منفرد کردار نبھائے، جنہیں فلمی شائقین نے بے حد پسند کیا۔
ان کی آنے والی فلموں پر بھی وہ زیادہ تر نئے گیٹ اپ اور نئی لک میں دکھائی دیں گے۔ زیر تکمیل فلم جانی مستانہ میں بھی وہ ایک انوکھے انداز میں دکھائی دیں گے۔ کہا جارہا ہے کہ چینی کم کا پارٹ 2 بنایا جارہا ہے۔ مذکورہ فلم میں بھی انہیں پھر سے ایک متاثر کن کردار دیا جارہا ہے۔ ان فلموں کے علاوہ آج کل ان کی ایسی کئی فلمیں زیر تکمیل ہیں جن میں وہ عجیب و غریب اور انوکھے قسم کے کراد نبھا رہے ہیں۔ ان فلموں میں فلم ”پا“ کانام قابل ذکر ہے، جس میں امیتابھ بچن ایک گنجے کا رول ادا کررہے ہیں۔ مذکورہ فلم پروڈیوسر ڈائرکٹر آر بالا کرشنن ڈائرکٹ کررہے ہیں۔ ڈائرکٹربالا کرشنن بالکی کے نام سے شہرت رکھتے ہیں۔ فلم ’پا‘ کی شوٹنگ ان دنوں تیزی سے چل رہی ہے۔ امیتابھ بچن کو شوٹنگ سے پہلے میک اپ کیلئے تین سے چار گھنٹے کا وقت لگ رہا ہے۔ اس میک اپ کے لیے امریکہ سے ایک بہترین میک اپ مین کو بلایا گیا ہے اورامیتابھ کے میک اپ کے لیے اس کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔
فلم ”پا“ کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اس فلم میں ابھیشک بچن، امیتابھ بچن کے والد کا کردار ادا کررہے ہیں۔ اس طرح امیتابھ بچن، ابھیشک بچن اور ودیا بالن کے بیٹے کا کردار نبھا رہے ہیں۔
بالکی کے مطابق فلم ”پا“ کی کہانی دیگر فلموں کی کہانیوں سے بالکل مختلف ہوگی۔ اس فلم میں امیتابھ بچن کو بالکل انوکھے کردار میں پیش کیا جارہا ہے۔ ان کے سر پر بال بالکل نہیں ہیں اس کے علاوہ ان کی بھوؤں کو بھی بدل دیا گیا ہے۔
ویسے تو اپنے طویل کیریر میں امیتابھ نے ہر قسم کا کردار بڑی خوبی سے نبھایا ہے، اب دیکھنا ہے کہ اس فلم میں وہ ایک گنجے کا کردار کس طرح ادا کرتے ہیں۔ کیا فلمی شائقین امیتاب بچن کے ان انوکھے روپ کو پسند بھی کرتے ہیں یا نہیں۔ سب سے اہم سوال کیا ہے فلم کامیاب ہو بھی ہوگی یا نہیں۔ ان سارے سوالوں کے جواب فلم ”پا“ کی ریلیز کے بعد ہی فلمیں شائقین کو مل سکتے ہیں۔