ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

فلم نگر سے RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

منا ڈے کے لیے دادا صاحب پھالکے ایوارڈکا اعلان

شیئر کیجیئے


ہندی فلم انڈسٹری کو  ’ایک چتُر نار’ جیسا لافانی نغمہ دینے والے منا ڈے کا شمار بھارت کے عظیم گلوکاروں میں ہوتا ہے۔  اپنے فلمی سفر میں ساڑھے تین ہزار نغمے گانے والے منا ڈے کو پھالکے ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

بھارتی حکومت نے ہندی فلم انڈسٹری کے مشہور گلوکار پربھود چندرا ڈے عرف منا ڈے کو بھارتی سینما کا اعلی ترین اعزاز دادا صاحب پھالکے دینے کا اعلان کیا ہے۔  90 سالہ معروف گلوکار کو یہ ایوارڈ صدر پرتیبھا پاٹل کے ہاتھوں 21 اکتوبر کو دیا جائے گا۔

فلم آوارہ کا نغمہ ’پیار ہوا اقرار ہوا’ یا پھر پڑوسن فلم کا ہٹ نغمہ  ’ایک چتُر نار’  اور شعلے فلم کا سدا بہار گانا ’یہ دوستی ہم نہیں’ ہو مناڈے  نے اپنی جادوئی آواز سے ہر نغمے میں ایک نئی روح پھونک دی۔  پرانے دور میں  کشور کمار، محمد رفیع، مکیش اور طلعت محمود جیسے چوٹی کے گلوکاروں سے سخت مقابلہ آرائی کے باوجود منا ڈے نے کبھی ہمت نہیں ہاری اور ان کی گائیکی کا منفرد اسٹائل ہی مناڈے کی پہچان بن گیا۔

منا ڈے نے اپنے فلمی کیریئر میں ساڑھے تین ہزار سے زائد گانے گائے ہیں۔  50 سے 70  کے عشرے کے دوران اپنی آواز سے بالی وڈ میں دھوم مچانے والے منا ڈے نے ہندی کے علاوہ  بنگالی، مراٹھی اور دیگر کئی زبانوں میں گیت گائے ہیں۔  خیال رہے کہ فلمی موسیقی  کے شعبے میں مناڈے کی خدمات کے لیے انہیں نیشنل ایوارڈ کے علاوہ  پدما شری اور پدما بھوشن خطاب سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

اپنی کامیاب  پیشہ ور زندگی ممبئی میں گزارنے کے بعد مناڈے اب بینگلور شہر میں رہتے ہیں اور اِس وقت وہ ایک ادبی و ثفاقتی دورے کے سلسلے میں امریکہ گئے ہوئے  ہیں۔