ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • اتوار, 08 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

فلم نگر سے RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

فلم ’نیویارک‘ کی زبردست کامیابی

قطرینہ کیف کی ایک اور سپر ہٹ کامیابی

شیئر کیجیئے

اسی بارے میں

نائن الیون حملوں کے بعد مسلمانوں کے لیے پیدا ہوئے مشکل اور آزمائش بھرے حالات کے اطراف گھومتی فلم کی کہانی عالمی سطح پر بھی سنیمابینوں کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوئی ہے

پچھلے ہفتے ریلیز ہوئی فلم نیو یارک کی باکس آفس پر زبردست کامیابی نے یش راج فلمز کمپنی میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔ فلم ساز کبیرخان کی ہدایت کاری میں بنی ’نیویارک‘ نے پہلے تھری ڈے ویکینڈ میں باکس آفس پر 35 کروڑ روپے کا کاروبار کرکے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

امریکہ پر ہوئے 11/9 دہشت گرد حملوں کے بعد مسلمانوں کے لیے پیدا ہوئے مشکل اور آزمائش بھرے حالات کے اطراف گھومتی فلم کی کہانی قومی سطح کے ساتھ عالمی سطح پر بھی سنیمابینوں کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

نیویارک کے پس منظر میں بنی 26 جون کو دنیا بھر میں ریلیز ہوئی نیویارک فلم میں جان ابراہم، قطرینہ کیف اور نیل نتن مکیش کی اداکاری کو فلم نقادوں نے بھی خوب سراہا ہے۔

یش راج فلمز کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق اِس ویکینڈ پر آسٹریلوی فلم مارکیٹ میں فلم نیویارک تیسرے نمبر پر ہے۔ جب کی برطانیہ کے باکس آفس پر یہ دسویں مقام پر ہے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بالی وڈ فلموں کی بڑھتی مقبولیت کے مدنظر یش راج فلمز نے امریکہ کے 60، برطانیہ کے 40 اور متحدہ عرب امارات میں 30 سنیماگھروں میں اپنی فلم ’نیویارک‘ کو ریلیز کیا ہے۔
 

رائے اور تبصرہ (0)

اپنی رائے ارسال کیجئے

* لازمی



آپ اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ آپ کے تبصرے کا جائزہ لیا جائے گا۔ اور ممکن ہے اسے شائع نہ کیا جائے۔ وی او اے آپ کے تبصرے کو دنیا بھر میں نشر کرنے کا حق رکھتا ہے۔ استعمال اور پرائیویسی نوٹس