ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

یورپ

سوئٹزرلینڈ: 1978 کے مقدمے میں آسکرایوارڈ یافتہ فلم ڈائریکٹر گرفتار

شیئر کیجیئے


سوئٹرزلینڈ کی پولیس نے آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ڈائریکٹر رومن پولنسکی کو امریکہ میں  1978 کے  ایک مقدمے میں گرفتاری کے وارنٹ پر حراست میں لے لیا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طورپر ایک 13 سالہ نابالغ لڑکی کی آبروریزی کی تھی۔

76 سالہ پولنسکی کو ہفتے کی رات زیورچ سے حراست میں لیا گیا جہاں وہ اپنے فلمی کیئریر پر دیے جانے والا ایک انعام حاصل کرنے کے لیے آئے ہوئے تھے۔

سوئٹرزلینڈ کی وزارت انصاف نے کہا ہے کہ پولنسکی  کو امریکی حکومت کی جانب سے 2005 میں جاری کردہ ایک بین الاقوامی نوٹس پر گرفتار کیا گیا ہے۔

پولنسکی کو،  جو چائنا ٹاؤن اور’ روز میری بے بی‘ جیسی مشہور فلموں کے ڈائریکٹر ہیں،  1970 کی دہائی کے آخر میں  گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر ایک 13 سالہ طالبہ کو منشیات اور شراب دینے اور اس کے ساتھ غیر قانونی جنسی تعلق  کے الزامات لگائے گئے تھے۔ 

وہ امریکہ میں سزا سنائے جانے سے قبل 1978 میں وہاں سے فرار ہونے کے بعد سے فرانس میں رہ رہے تھے۔  انہیں 2003 میں فلم ’ دی پیانسٹ‘ پر اکیڈمی ایوارڈ دیا گیا تھا  لیکن وہ یہ ایوارڈ لینے کے لیے ہالی وڈ  نہیں گئے۔