ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

یورپ

بالٹک ملکوں میں نازی - سوویت معاہدے کی برسی

شیئر کیجیئے


لِتھوانیا، ایستونیا اور لٹویا کے وزرائے اعظم، نازی جرمنی اور سوویت یونین کے درمیان 70 سال پُرانےخفیہ معاہدے کے خلاف  بالٹک ملکوں کے عظیم تاریخی احتجاج کی  سالگرہ کےموقعے پر اتوار کے روز  لِتھوانیا میں یکجا ہوئے۔ نازی – سوویت معاہدے کے نتیجے میں یورپ کے حصّے بخرے ہوئے تھے اور انجام کار سرد جنگ کا دور شروع ہوا تھا۔

بالٹک ملکوں کی قانون ساز اسمبلیوں کے ارکان  نے 23اگست  1989 کے “بالٹک وَے” نامی عظیم احتجاجی مظاہرے کی یاد منانے کے لیے  وزرائے اعظم کے ساتھ مل کر  ایک یاد گار پر پھول چڑھائے اور رومن کیتھولک  گرجے میں عبادت کے اجتماع میں شرکت کی۔ عظیم  احتجاج کے دن 20لاکھ لوگوں نے ایک دوسرے کے ہاتھ تھام کر لتھوانیا ، لاٹویا اور ایستونیا تک پھیلی ہوئى، وِلنئیس سے تالین تک 600 کلو میٹر لمبی ایک انسانی زنجیر بنائی تھی۔

1989 کا وہ احتجاجی مظاہرہ ،مولوٹوف – ربن ٹروپ پیکٹ کے نام سے معروف معاہدے پردستخطوں کی 50 ویں برسی  کے دن ہوا تھا۔نازی جرمنی اور سٹالن کے دور کے سوویت یونین کے  درمیان 1939 کے اُس خفیہ سمجھوتے  نے مشرقی یورپ کو جرمنی اور سوویت یوین کے اثرو نفوذ  کے علاقوں  میں تقسیم کیا  تھا اور اسی سمجھوتے سے دوسری عالمی جنگ کی راہ ہموار ہوئى تھی، جو پولینڈ پر جرمنی کی فوج کشی کے نو دن بعد شروع ہوگئى۔