ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

یورپ

نیٹو سربراہ کی طرف سے روسی دفاع کے ساتھ منسلک ہونے کی تجویز

شیئر کیجیئے


نیٹو نے روس کے ساتھ نئی ساجھے داری کی پیش کش کی ہے اور کہا ہے کہ دونوں کو دفاع سے متعلق اکٹھے کام کرنا چاہیئے۔

جمعے کے روز برسلز میں باتیں کرتے ہوئے نیٹو کے سیکریٹری جنرل آندرس فوگ راس موسن نے اکیسویں صدی میں درپیش سیکیورٹی مسائل کے مشترکہ تجزیے پر زور دیا اور کہا کہ روس،  یورپ اور بین الاقوامی سیکیورٹی کے لیے حقیقی شراکت دار ثابت ہو سکتا ہے۔

راس موسن نے کہا کہ روس، نیٹو اور امریکہ کو مناسب وقت پردفاعی میزائل  نظام پر رابطے کے لیے غور کرنا چاہیئے۔

روس  میں  نیٹوکے سفیر دمتری روگوزن نے کہا ہے کہ راس موسن کا بیان بہت مثبت اور تعمیری ہے اور کہا کہ اُنھیں اکٹھے متعدد تجاویز پر تجزیہ کرنا چاہیئے۔

سوویت یونین کے خاتمے کے بعد روس اور مغرب کے درمیان تعلقات بہتر ہو گئے تھے لیکن گذشتہ سال  تعلقات میں اُس وقت تلخی  آ گئی تھی جب روس نے مشرقی یورپ میں سابق کمیونسٹ ممالک  پرزور ڈالنا شروع کیا اور جارجیا میں فوجیں داخل کردیں۔

راس موسن  کی تقریر سے روس مغرب تعلقات میں نئی پالیسی اپنانے کا عندیہ ملتا ہے۔ روس کے ساتھ نئے تعلقات کا مطالبہ کرتے ہوئے  اُنھوں نے روس پر زور دیا کہ وہ مغرب کی طرف سے ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے میں شریک ہو،  تاکہ ایران اپنے جوہری عزائم سے باز آئے۔