ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

یورپ

سویڈن کے وزیرِ خارجہ نے اسرائیل کا دورہ منسوخ کردیا

شیئر کیجیئے


اسرائیلی عہدے داروں نے کہا ہے کہ سویڈن کے وزیرِخارجہ نے اسرائیل کا وہ دورہ منسوخ کردیا  ہے، جو وہ چند روز میں کرنے والے تھے۔

سویڈن کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ وزیرِ خارجہ کارل بِلٹ  نے 11ستمبر کے دورے  کو نامناسب وقت کی وجہ سے منسوخ کیا ہے۔

سویڈن کے ایک اخبار نے پچھلے مہینے  ایک متنازع مضمون شائع کیا تھا، جس میں ان فلسطینی الزامات کا ذکر کیا گیا تھا کہ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کے جسمانی اعضا  فروخت کرنے کے لیے انہیں ہلاک کیا۔
اسرائیلی عہدے داروں نے اُس مضمون کی مذمّت کی تھی۔  لیکن بلٹ نے مضمون کی مذمّت کرنے کے  مطالبات کو یہ کہتے ہوئے رد کردیا تھا کہ ایسا کرنا سویڈن کی آزادىئ تقریر کی روایت کے منافی ہوگا۔

سویڈن میں سب سی بڑی تعداد میں شائع ہونے والے اخبار نے اُس مضمون پر یہ سُرخی جمائى تھی، “ انہوں نے ہمارے بیٹوں کے اعضا کو لوٹ لیا ”۔

اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ایگل پامور  نے اُس مضمون کو کھلم کھلا نسل پرستی کا نمونہ کہا تھا اور اس کا  موازنہ  ازمنہ وسطیٰ کے اس الزام سے کیا تھا کہ  یہودی، عیسائى بچّوں کو  مذہبی رسوم کی ادائیگی کے لیے ہلاک کرتے ہیں۔