ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

یورپ

گم شدہ عراقی طیارے سربیا میں پائے گئے

شیئر کیجیئے


عراقی عہدے دار وہ 19 جیٹ لڑاکا طیارے واپس حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جو صدام حسین کی انتظامیہ نے 20 سال پہلے مرمّت کے لیے سربیا بھیجے تھے۔

عراقی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ سابق ڈکٹیٹر کے بیرونِ ملک چُھپائے ہوئے اثاثوں کی چھان بین کے دوران اُسے حال ہی میں ان لاپتہ طیاروں  کا سُراغ ملا تھا۔

وزارت نے کہا ہے کہ ان جیٹ طیاروں کو واپس لانے کی خاطر ایک وفد مذاکرات کے لیے سربیا جارہا ہے۔

سربیا کی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ فوری طور پر استعمال کے لیے ان میں سے صرف ایک طیارہ میسّر ہوگا۔عراقی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ اس بارے میں سربیا کے ساتھ ایک غیر حتمی سمجھوتا  ہوگیا ہے کہ وہ باقی طیاروں کی مرمّت کرکے اُنہیں واپس عراق بھیج دیں گے۔

ان طیاروں کو معمول کی دیکھ بھال اور ضروری مرمّت  کے لیے 1989 میں سربیا بھیجا گیا تھا۔ لیکن 1990 میں کوویت پر عراق کی فوج کشی کے بعد بین الاقوامی پابندیوں کی وجہ سے طیارے وہیں پھنس کر رہ گئے۔

عراق ملک کی برّی فوج کے ساتھ ساتھ  اُس فضائیہ کو از سر ِنو منظم کرنے کی سخت کوشش کررہا ہے، جو کسی زمانے میں کافی طاقتور تھی ۔ امریکی فوج نے 2003 عراقی فضائیہ کی تنظیم  ختم کردی تھی۔