ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

یورپ

یونان: جنگل کی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری

شیئر کیجیئے


یونان میں موسم بہتر ہونے پر ایتھنز  کے مضافاتی علاقوں میں  جنگلات میں بڑے پیمانے پر لگی ہوئی آگ پر قابو پالیا ہے اور اب  فائرڈیپارٹمنٹ کے عہدے داروں نے ملک بھر میں مختلف مقامات پر جھاڑیوں میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے پانی  پھینکنے والے ہوائی جہازوں کا استعمال دوبارہ شروع کردیا ہے۔

فائر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ اس کے کارکن جزیرے ایویا اور ایتھنز کے مغرب میں  پہاڑ پر لگی آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ منگل کے روز فائر فائٹرز نے آگ  دوبارہ نہ بھڑکنے کی یقین دہانی حاصل کرنے کے لیے پورے دارالحکومت  میں گشت کیا۔

عوامی خدمات کی وزارت نے کہا ہے کہ اطلاعات کے مطابق آگ سے 150 گھروں کو نقصان پہنچا ہے لیکن اس تعداد کو بڑے پیمانے پر بہت کم تر خیال کیا جارہاہے۔

دوہزار سے زیادہ فائر فائٹرز نے ہیلی کاپٹروں اور پانی پھینکنے والے ہوائی جہازوں کےساتھ آگ بجھانے کی کوششوں میں حصہ لیا ہے۔ عہدے داروں کا کہنا ہے کہ آگ سے 20 ہزار ہیکٹر سے زیادہ رقبےکو نقصان پہنچا۔

ایتھنز کے مشرقی مضافاتی علاقوں میں جنگل کی آگ کے پھیلاؤ کے بعد ہزاروں مقامی رہائشیوں کو ان کے گھروں سے نکال لیا گیا تھا۔