امریکی جیالوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ منگل کے روز بحر یونانی( Ionian Sea ) میں دس کلو میٹر گہرائی میں پانچ اعشاریہ نو کی طاقت کا درمیانے درجے کا ایک زلزلہ آیا جس کا مرکز پتراس سے لگ بھگ 110 کلومیٹر مغرب تھا ۔
مقامی عہدے داروں نے کہا ہے کہ کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاعات نہیں ملی ہیں ۔
یونان میں عام طورپر زلزلے آتے رہتے ہیں۔ جس علاقے میں زلزلہ آیا ہے ، وہ یورپ کے اس حصے میں شامل ہے جہاں اکثر زلزلے آتے ہیں۔