ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

یورپ

جرمنی: آنگلا میرکل انتخابات جیت گئیں

شیئر کیجیئے

جرمن چانسلر آنگلا میرکل کی قدامت پسند جماعت نے، جس نے اتوار کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے، ایک نئی حکومت کی تشکیل کے لیے گفت و شنید پر جلد اقدام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

میرکل کی کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) نے کہا ہے کہ کاروباری رجحان رکھنے والی فری ڈیموکریٹس پارٹی (ایف ڈی پی) کے ساتھ مذاکرات کے لیے کوئی لازمی طورپر پیر کے روز کوئی طریقہ کار وضع ہوجائے گا اور یہ کہ مذاکرات اکتوبر کے آخر تک مکمل ہوجائیں گے۔

تجزیہ کار وں کا کہنا ہے کہ یہ مذاکرات بہت سخت ہوں گے۔ ان کا خیال ہے کہ ایف ڈی پی جس نے اتوار کے انتخابات میں نمایاں ووٹ حاصل کیے ہیں، سی ڈی یو کی چانسلر کے سامنے مشکل مطالبات پیش کرسکتی ہے۔

میرکل کے قدامت پسندوں نے فری ڈیموکریٹ پارٹی کو اپنے ساتھ شامل کر کے پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرلی ہے۔ اس کامیابی کے نتیجے میں وہ بائیں بازو کی طرف جھکاؤ رکھنے والے سوشل ڈیموکریٹس کے ساتھ چار سالہ اتحاد ختم کرسکیں گی۔

اتوار کے روز انتخابات کے فوراً بعد جرمنی کے دو ٹیلی ویژن نیٹ ورکس نے اپنے اندازوں میں کہا تھا کہ دونوں قدامت پسند جماعتیں مجموعی طورپر 48 فی صد ووٹ حاصل کریں گی۔ یہ اندازے پیر کے روز بھی برقرار ہیں، جب ووٹوں کی سرکاری گنتی مسلسل جاری ہے۔

سوشل ڈیموکریٹس کو اتوار کے انتخابات میں بری طرح شکست ہوئی تھی۔ انہیں اندازوں کے مطابق 23 فی صد ووٹ ملے جو دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے بعد سے ان کا بدترین ریکارڈ ہے۔یہ جماعت گرینز اور لیفٹ پارٹی کے ساتھ شامل کر حزب اختلاف کا کردار ادا کرے گی۔

امریکی صدر براک اوباما نے اتوار کے روز میرکل کو ٹیلی فون پر مبارک باد دی۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ دونوں راہنماؤں میں اس بارے میں اتفاق رائے ہے کہ آزادی اور خوش حالی کے فروغ میں امریکہ اور جرمنی کے درمیان تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔