روس کی جمہوریہ چچنیا میں عہدے داروں نے کہاہے کہ دارالحکومت گروزنی میں خودکش بمباروں نے دھماکا خیز مواد کوبھک سے اڑا کر کم ازکم چار پولیس اہل کاروں کو ہلاک کردیا ہے۔
عہدے داروں کا کہنا ہے کہ یہ پولیس اہل کار اس وقت ہلاک ہوئے جب شہر کے مختلف مقامات میں سائیکلوں پر سوار بمباروں نے خودکش دھماکے کیے۔
ان حملوں سے پہلے پیر کے روز ایک اور حملے میں قریبی علاقے انگوشتییا میں ایک خودکش بمبار نے بارود سے بھرے ٹرک کو ایک پولیس اسٹیشن سے ٹکرا دیاتھا جس سے کم ازکم 25 افراد ہلاک اور 130 زخمی ہوگئے تھے۔
عہدے داروں کا کہنا ہے کہ اس پولیس اسٹیشن سے کئی پولیس اہل کار لاپتا ہیں اور خیال ہے کہ وہ ہلاک ہوچکے ہیں۔