ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

یورپ

برطانیہ مزید پانچ سو فوجی افغانستان بھیجے گا

شیئر کیجیئے


برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن نے افغانستان میں مزید پانچ سو فوجی بھیجنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ بدھ کےر وز انھوں نے کہا کہ فوجی صرف اس شرط پر وہاں بھیجے جائیں گے کہ وہاں صحیح سازوسامان موجود ہو،  افغان حکومت اپنے فوجیوں کی تربیت کاسلسلہ تیز تر کردے اور یہ کہ نیٹو کے اتحادی بھی وہاں اپنے فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کریں۔

امریکہ کے بعد،  جس کے وہاں اس وقت لگ بھگ 65 ہزار فوجی موجود ہیں،  افغانستان میں برطانوی فوجیوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔  اس اضافے سے وہاں برطانوی فوجیوں کی کل تعداد ساڑھے نو ہزار ہوجائے گی۔

امریکی صدر براک اوباما اس وقت افغانستان میں امریکی اور نیٹو فورسز کے اعلیٰ ترین کمانڈر جنرل سٹینلی میک کرسٹل کی جانب سے 40 ہزار اضافی فوجیوں کی درخواست پر غور کررہے ہیں۔  توقع ہے کہ مسٹر اوباما اپنے اعلیٰ ترین مشیروں سے افغان جنگ پر ان کی حکمت عملی پر گفتگو کے لیے بدھ کے روز ملاقات کریں گے۔

افغان عہدے داروں نے کہا ہے کہ افغان اور انٹر نیشنل فورسز نے ملک بھر میں کارروائیاں کر کے 40 سے زیادہ طالبان کو ہلاک کر دیا ہے۔

 افغان وزارت داخلہ نے بدھ کے روز کہا کہ فوجیوں نے منگل کے روز سے جنوبی صوبے اردگان میں 30 طالبان شورش پسند ہلاک کر دیے ہیں۔  وزارت دفاع نے کہا ہے کہ فوجیوں نے کابل کے جنوب میں واقع صوبے غزنی میں 11 شورش پسندوں کو ہلاک کیا۔ 

 عہدے داروں نے کہا کہ ملک کے جنوب میں چار عسکریت پسند خود اپنے دھماکا خیز مواد سے ہلاک ہوئے۔ 

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ صوبے زابل میں سڑک کنارے نصب ایک بم کے پھٹنے سے دو افغان فوجی ہلاک ہو ئے۔