ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

یورپ

برطانوی فوجیں افغانستان میں تعینات رہیں گی: گورڈن براؤن

شیئر کیجیئے


برطانوی وزیرِ اعظم گورڈن براؤن نے کہا ہے کہ جب تک افغان سکیورٹی فورسز اپنے ملک کا دفاع کرنے کے قابل نہیں ہوں گی، اُن کا ملک افغانستان سے اپنی فوجوں کو واپس نہیں بُلائے گا۔

مسٹر براؤن نے جمعے کے روز لندن میں بین الاقوامی امور کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی فوج اُس وقت رخصت ہوگی جب افغان فوج خود وہ فرائض انجام دینے کے قابل ہوجائےگی۔

برطانوی رہنما نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر استحکام کا خود برطانیہ پر گہرا اثر پڑتا ہے اور انہوں نے کہا کہ اُن کا ملک اپنی ذمّے داروں سےمحض منہ نہیں موڑ سکتا۔ لیکن انہوں نے افغان فوجوں کو زیادہ تیزی سے تربیت دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ افغانستان میں برطانیہ کی ذمّے داریاں لامحدود نہیں ہوسکتیں۔

انہوں نے یہ تقریر ایسے وقت میں کی ہے جب افغان جنگ میں برطانیہ کے جانی نقصان پر نکتہ چینی بڑھتی جارہی ہے۔

جمعرات کے روز برطانوی وزیرِ دفاع کے ایک قریبی مُشیر باب اینسورتھ نے افغان جنگ میں حکومت کے عمل دخل پر بطور احتجاج استعفیٰ دے دیا تھا۔