جنوبی افغانستان میں سابق برطانوی کمانڈر نے فوج سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
برطانوی وزارتِ دفاع نے جمعے کے روز کہا کہ میجر جنرل اینڈریو مک کے فوج چھوڑنے کے فیصلے کی وجوہات ذاتی ہیں۔ لیکن برطانیہ سے آمدہ خبروں میں یہ قیاس کیا گیا ہے کہ وہ افغانستان میں تعینات برطانوی فورسز کے ساتھ حکومتی رویے سے مطمئن نہیں تھے۔
جنرل مک کے افغانستان میں ہلمند کے علاقے میں اکتوبر2007ءسے اپریل 2008ء تک ٹاسک فورس کے کمانڈر تھے۔
انہیں حال ہی میں شمالی آئرلینڈ اور شمالی انگلینڈ کے لیے سکاٹ لینڈ میں جنرل آفیسر کمانڈنگ کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔