ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

یورپ

افغانستان میں ممکنہ جنگی جرائم کی چھان بین

شیئر کیجیئے

بین الاقوامی فوجداری عدالت کے چیف پروسیکیوٹر نے کہا ہے کہ وہ اُن ممکنہ جنگی جرائم کے بارے میں اطلاعات جمع کررہے ہیں، جن کا ارتکاب افغانستان میں طالبان اور نیٹو کی فوجوں، دونوں نے کیا ہے۔

لُوئیس مارینو اوکامپو نے  اقوامِ متحدہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی چھان بین بہت پیچیدہ ہے، اس لیے کہ اُس ملک میں اطلاعات جمع کرنا مشکل ہے۔

اوکامپو نے کہا ہے کہ افغانستان میں افغان حکومت اور غیر سرکاری تنظیمیں شہادتیں جمع کرنے میں اُن کی مدد کررہی ہیں۔

اس چھان بین سے پہلے نیٹو کی فوجوں نے یہ اعتراف کیا تھا کہ پچھلے ہفتے ایندھن کے دو ٹینکر ٹرکوں پر ایک ہلاکت خیز فضائى حملے مں جنگجوؤں کے علاوہ عام شہری بھی ہلاک ہوئے تھے۔

اوکامپو نے کہا ہے کہ بعض حالات میں کسی فوجی کارروائى کے دوران عام شہریوں کی نادانستہ ہلاکت کو جنگی جرم خیال کیا جاسکتا ہے۔لیکن اوکامپو نے چھان بین کی تفصیلات  بتانے سے انکار کردیا اور کہا ہے کہ اس بات کی کوئى ضمانت نہیں کہ اس چھان بین کے نتیجے میں کوئى الزامات عائد کیے جائیں گے یا نہں۔