ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

یورپ

افغانستان: ایک اور برطانوی فوجی ہلاک

شیئر کیجیئے


برطانیہ کی وزارتِ دفاع نے کہا ہےکہ جنوبی افغانستان میں باغیوں نے فوج کے ایک پیادہ گشتی دستے پر حملہ کر کے ایک برطانوی فوجی کو ہلاک کردیا۔

عہدے داروں نے پیر کے روز بتایا ہے کہ باغیوں نے اس فوجی کو اتوار کے روز اُس وقت گولی ماری جب وہ صوبہ ہلمند کے ضلعے بابا جی میں گشت پر تھا۔ وہ افغانستان میں 2001ء کے بعد سے ہلاک ہونے والا 214 واں برطانوی فوجی ہے۔

اسی دوران افغان حکومت کے مقرر کردہ ایک تحقیقاتی کمیشن نے کہا ہے کہ اس ماہ کے شروع میں شمالی صوبے قندوز میں نیٹو کے فضائى حملے میں 30 عام افغان شہری ہلاک اور نو زخمی ہوئے تھے۔

کمیشن کے ایک تفتیش کار محمد اللہ بکتاش نے کہا ہے کہ اُس فضائى حملے میں 69 طالبان بھی مارے گئے تھے۔ ایک جرمن کمانڈر نے اُن طالبان جنگ جوؤ ں پر فضائى حملے کا حکم دیا تھا، جنہوں نے ایندھن کے دو ٹینکر ٹرک ہائى جیک کرلیے تھے۔

نیٹو کی ابتدائى چھان بین میں پہلے ہی یہ بتایا جاچکا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں عام شہری شامل تھے۔ افغانستان میں نیٹو کے کمانڈر، امریکی جنرل سٹینلی میک کرسٹل نے حملے کی مکمل چھان بین کےلیے ایک بورڈ قائم کردیا ہے۔