ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

تعلیم و نوجوان RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

صدر اوباما کے سکول کے بچوں سے خطاب پر ہنگامہ

شیئر کیجیئے

وائٹ ہاؤس نے صدر براک اوباماملک کے سکولوں کے بچوں سے مجوزہ خطاب پر نکتہ چینی کو ردّ کردیا ہے۔

صدر کے ترجمان رابرٹ گِبز نے جمعے کے روز کہا ہے کہ جب امریکہ کا صدر بچوں سے یہ نہ کہہ سکے کہ انہیں سکول نہیں چھوڑنا چاہیئے اور دل لگا کر پڑھائى کرنی چاہئے، تو گویا ملک میں ’حماقتوں کا موسم‘ شروع ہوگیا ہے۔

بعض قدامت پرستوں کا کہنا ہے صدر اوباما اپنا سیاسی ایجنڈا آگے بڑھانے کے لیے اس موقعے سے فائدہ اُٹھا رہے ہیں اور سکولوں میں حکومت کے عمل دخل کی حدیں پار کررہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ منگل کے دن وہ تقریر پالیسی تقریر نہیں ہوگی۔اُس نے کہا ہے کہ صدر طالب علموں کے سامنے ایک چیلنج پیش کریں گے کہ وہ سخت محنت کریں، اپنے ہدف مقرر کریں اور اپنی تحصیلِ علم کی ذمّے داری کو قبول کریں۔
امریکہ کی کم سے کم چھ ریاستوں کے سکول ڈسٹرکٹس کا کہنا ہے کہ وہ بعض منتظمین اور والدین کے اعتراض کے بعد صدر کی تقریر کو کلاس روم میں سکرین پر نہیں دکھائیں گے۔

مجوزہ تقریر پر اُس وقت اچانک نکتہ چینی شروع ہوگئى تھی جب امریکہ کے وزیرِ تعلیم آرنی ڈنکن نے سکولوں کے پرنسپلوں کے نام ایک خط میں اُن پر زور دیا تھا کہ وہ طلبا کو تقریر سُننے کی اجازت دیں۔ محکمہٴ تعلیم کے میٹریل میں ایک ایسی تجویز بھی شامل ہے کہ طلبا خود اس بارے میں نوٹ لکھیں کہ وہ کس طرح صدر کی مدد کرسکتے ہیں۔