ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

تعلیم و نوجوان RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

اسلام آباد میں مارٹن لوتھر کنگ لائبریری کا قیام

شیئر کیجیئے

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے تعاون سے ایک لائبریری بنائی گئی ہے جسے امریکہ کے پادری او شہری حقوق کی تحریک کے سرگرم کارکن مارٹن لوتھر کنگ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ یہ لائبریری ”ریڈنگ روم“ امریکی ثقافت، معیشت، سیاست،تاریخ اور فنون کے بارے میں تازہ ترین اور مستند معلومات فراہم کرے گی۔

سفارت خانے کے ایک بیان کے مطابق مارٹن لوتھر کنگ ریڈنگ روم پاکستانی عوام تک رسائی کے علاوہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور اشتراک کو فروغ دینے کی کوششوں میں مددگار ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ مارٹن لوتھرکنگ دنیا کہ کم عمر ترین آدمی تھے جنہیں نسلی امتیاز کے خلاف سول نافرمانی اور عدم تشدد پر مبنی احتجاج کے ذریعہ کام کرنے پر 1964ء میں نوبل امن انعام دیاگیا۔ مارٹن کی نسلی امتیاز کے خلاف جدوجہد 1963ء کے واشنگٹن مارچ پر منتج ہوئی جہاں اُنھوں نے اپنی مشہور تقریر”میرا ایک خواب ہے “ کی۔

مارٹن لوتھر کنگ کو 4 اپریل 1968ء کو قتل کر دیا اور اُنھیں 1977 ء میں بعد از مرگ تمغہ برائے آزادی اور 2004 ء میں امریکی کانگریس کی طرف سے طلائی تمغہ دیا۔