ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

تعلیم و نوجوان RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

خبروں میں انگریزی: Disputed, quoted and enriched

یورینیم خود اتنا طاقتور نہیں ہوتا کہ بم سازی میں کام آ سکے۔

شیئر کیجیئے

خبروں میں انگریزی:

پہلے ہی پیرے میں  لفظ ہے۔  disputed اور  یہ لفظ اس خبر میں دو مرتبہ  آیا ہے۔

لفظ ڈسپیُوٹ کا مطلب ہے تنازع اور ایسی بات جس پر کوئی تنازع یا اختلاف ِ رائے  ہو،  اسے متنازع کہیں گے۔

دوسرے پیرے میں quoted   ہے  اور quotation  اور  citation،  یعنی جس  لفظ کا ذکرہم نے کل  کیا تھا، دونوں ملتا جلتا کام کرتے ہیں، اور دونوں سے کسی قول یا تحریر کا حوالہ مراد ہوتی ہے۔

آخری پیراگراف میں لفظ enrichment    آیا ہے۔   یہ سوال اکثرکیا جاتا ہے کہ یورینیم کو  افزودہ  کرنے کا کیا  مطلب ہے۔  

Enrich کرنے کا لفظی مطلب ہے کسی مطلوبہ شے کی مقدار میں خاطر خواہ اضافہ کر دینا،  کسی شے کو قوت بخشنا ، مزین کرنا، سجانا وغیرہ۔ 
یورینیم کے افزودہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ وہ اتنا ریڈیو ایکٹِو ہو کہ اسے بم بنانے میں استعمال کیا جاسکے۔   radiate  کا   ورب آپ نے سنا ہوگا۔    اس کا مطلب ہے کسی ایک نقطے سے شعاعوں کا نکلنا۔   یورینیم خود اتنا طاقتور نہیں ہوتا کہ بم سازی میں کام آ سکے۔   چنانچہ عام یورینیم کو مقوی یا افزودہ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ اسے بہت ساری تابکاری سے ہم کنار کیا جائے۔  عموماً  ایسا تھوڑی تھوڑی مقدار میں کرنا پڑتا ہے۔

خبر اور اس کا مکمل ترجمہ ذیل میں درج کیا جارہا ہے:

A top Iranian nuclear official says Tehran is ready to hold talks with Western nations on its disputed nuclear program "without preconditions."

Iranian state media quoted Iran's envoy to the UN nuclear agency, Ali Asghar Soltanieh , as saying "negotiations without preconditions is Iran's main stance on the nuclear issue."

Iranian officials have made similar statements in the past about possible talks on Tehran's nuclear activities, while vowing not to back down in its dispute with the West.

The United States and other Western nations have accused Iran of working to develop a nuclear weapon. Iran says the purpose of its atomic program is to produce electricity.

Washington has given Iran until the opening of the U.N. General Assembly in September to take up an offer from six Western nations to discuss trade benefits if it freezes uranium enrichment. Enriched uranium is needed to make nuclear weapons.

ایران کے جوہری امور سے متعلق ایک اعلیٰ عہدے دار نے کہا ہے کہ ایران اپنے متنازع جوہری پروگرام پر مغربی ملکوں کےساتھ پیشگی شرائط کے بغیر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے اقوام متحدہ کے جوہری ادارے کے لیے ایران کے نمائندے علی اصغر سطانیہ کے حوالے سے کہاہے کہ ایران کا اصل موقف  جوہری مسئلے پر پیشگی شرائط کے بغیر مذاکرات ہے۔

ایرانی عہدے داروں نے تہران کی جوہری سرگرمیوں کے بارے میں ممکنہ مذاکرات سے متعلق ایسے ہی بیانات ماضی میں بھی دیے تھے جب کہ یہ عزم بھی ظاہر کیا تھا کہ وہ مغرب کے ساتھ اس مسئلے پر اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

امریکہ اور دوسرے مغربی ملک ایران پر جوہری ہتھیارکی تیاری پر کام کرنے کا الزام عائد کرچکے ہیں۔ ایران کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام بجلی پیدا کرنے کے لیے ہے۔

واشنگٹن نے ایران کو اپنی یورینیم کی افزودگی کو منجمد کرنے کے بدلے میں  چھ مغربی ملکوں کی جانب سے تجارتی مراعات پر گفتگو کی پیش کش کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستمبر میں ہونے والے اجلاس تک کی مہلت دی ہے۔  افزدوہ یورینیم جوہری ہتھیاربنانے کے لیے درکار ہوتی ہے۔