ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

تعلیم و نوجوان RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

پاکستان میں تعلیمِ نسواں کے لیے مزیدامداد کی ضرورت ہے : ہلری کلنٹن

شیئر کیجیئے


امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن نے کہا ہے کہ پچھلے عشرے کے دوران پاکستان کوجو فوجی  امداد  دی گئى تھی اگر اُس  میں سے کچھ رقم پاکستانی لڑکیوں اور عورتوں کی تعلیم  اور صحت پر خرچ کی جاتی تو وہ اُس رقم کا بہتر استعمال ہوتا۔

کلنٹن نے یہ بات  نیویارک ٹائمز میگزین کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہی ہے ، جو اتوار کے روز شائع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کہ جب وہ ایک امریکی سینیٹر تھیں تو انہوں نے2003ء، 2005ء اور  2007ء میں پاکستان کے اُس وقت کے صدرپرویز مشرف کے ساتھ ملاقاتوں میں  اس مسئلے کو اُٹھایا تھا۔

کلنٹن نے انٹرویو میں اپنے پاکستان کے اُس دورے کا بھی ذکر کیا جب وہ امریکہ کی خاتونِ اوّل تھیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے باہر ایک گاؤں میں مائیں اپنی بیٹیوں کوتعلیم کے لیے کسی ثانوی سکول بھیجنا چاہتی تھیں، لیکن اُس گاؤں میں ایسا کوئى سکول نہیں تھا۔اور گاؤں کے لوگ یہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ اُن کی بیٹیوں کو تعلیم جاری رکھنے کے لیے  لمبا سفر کرنا پڑے گا۔

کلنٹن نے یہ بھی کہا کہ سیکیورٹی اور عورتوں کے مسائل کے درمیان تعلق ہے۔ انہوں  نے کہا کہ وہ ملک جہاں دہشت گردی  پروان چڑھتی ہے، اکثر وہ ملک ہوتے ہیں جہاں عورتوں کے ساتھ بُرا سلوک کیا جاتا ہے۔