ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

تعلیم و نوجوان RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

حکمرانی کرنا یا لکیریں کھینچنا

violation کا لفظ violence یعنی تشدد کا قریبی رشتہ دارہے۔

شیئر کیجیئے

خلاف ورزی کرنے میں دانستہ کسی کام کا مرتکب ہونے کا مفہوم پوشیدہ ہوتا ہے

مندرجہ ذیل خبر کے پہلے پیراگراف میں لفظ آیا ہے، رُولر۔  اس کا ایک مطلب ہے حکمران اور دوسرا پلاسٹک، لکڑی یا دھات سے بنا ہوا انچوں کی پیمائش کے لئے استعمال ہونے والا آلہ جس کی مدد سے لکیریں کھینچی جاتی ہیں، جسے فٹ یا عرفِ عام میں فُٹا بھی کہا جاتا ہے۔  اور اسے خط کش یا مسطر بھی کہہ سکتے ہیں۔   تو حکمرانی اورخط کشی کا اپس میں کیا تعلق ہے؟ 

بات یہ ہے کہ انگریزی فعل رول کا مطلب ہے قاعدہ، قانون، اصول۔  چنانچہ جو شخص ضوابط پر عمل کروائے وہ حکمران ہے۔  اس میں کنٹرول، گائیڈ، اور ڈائریکٹ کرنے کے معانی بھی شامل ہیں۔  مسطر کا کام بھی ایسا ہے کہ وہ خط یا لکیر کو سیدھا رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

دوسرے پیراگراف میں لفظ ہے،   violation

ڈکشنریوں میں اس لفظ کے جو مطالب درج ہیں وہ  کافی سخت ہیں۔  دراصل یہ لفظ violence  یعنی تشدد کا قریبی رشتہ دارہے۔  یعنی کسی کام کو violence  کے ذریعے کرنا۔

لغات کے مطابق اس لفظ کے کچھ معنوں میں تشدد اورسختی کا پہلو نمایاں ہے؛ مثلاً زبردستی دخل اندازی کرنا، ہتکِ حرمت کرنا، بے ادبی کرنا، نقصان پہنچانا، ناجائز دست درازی کرنا، وغیرہ۔  لیکن جس مفہوم میں یہ لفظ آج کل استعمال ہورہا ہے اور خاصکر جس مفہوم میں یہ اس خبر میں آیا ہے وہ خلل ڈالنا یا خلاف ورزی کرنا سے زیادہ نہیں ہیں، بلکہ خلل ڈالنے اور
خلاف ورزی کرنے میں بھی دانستہ کسی کام کا مرتکب ہونے کا مفہوم پوشیدہ ہوتا ہے جب کہ برما کی حزب ِ مخالف رہنما کے سلسلے میں یہ بھی صحیح معلوم نہیں ہوتا کہ انہوں نے کسی پلان کے تحت یہ سب کیا تھا۔

اسی طرح خبر کے آخری پیراگراف میں ایک لفظ آیا ہے impediment

آپ خبر کا ترجمہ پڑھیں گے تو معلوم ہوگا کہ اس کا اردو متبادل ہے، راہ میں رکاوٹ۔  لیکن تاریخی اعتبار سے دیکھا جائے تو
اس کا پرانا مطلب تھا پاؤں کی بیڑی۔

انگریزی خبر اور اس کا ترجمہ ذیل میں درج ہے:

U.S. Senator Jim Webb says he asked Burma's military ruler to free opposition leader Aung San Suu Kyi during a rare visit to the Asian country by an American lawmaker.

Webb met with Burmese General Than Shwe Saturday and won the release of an American jailed in Burma for visiting Aung San Suu Kyi in May in alleged violation of her house arrest.

Senator Webb said Sunday in Bangkok that he asked Than Shwe also to free Aung San Suu Kyi and let her participate in elections next year. Webb arrived in the Thai capital on a flight from Burma with the American, John Yettaw.

Webb also said Washington must find new ways to bring change to Burma. He criticized U.S. and EU sanctions on Burma, calling them "major impediments" to the Burmese people's economic and political growth.


امریکی سینیٹر جِم ویب نے کہا ہے  کہ انہوں نے اپنے برما کے حالیہ دورے میں  برما کے فوجی حکمراں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ  حزبِ اختلاف کی لیڈر آنگ سان سوچی کو رہا  کریں۔  یہ پچھلے کئى عشروں میں امریکہ کے کسی رکن کانگریس کا  اُس ایشیائى ملک کا پہلا دورہ تھا۔

ویب نے ہفتے کے روز جنرل تھان شوے سے ملاقات کی تھی  اور وہ برما میں  قید اُس امریکی شہری کو رہا کرانے میں کامیاب ہوگئے تھے، جسے آنگ سان سوچی سے ملاقات کرنے پر گھر میں نظربندی کے قانون کی مبیّنہ خلاف ورزی کے الزام  میں سزا سنائى گئى تھی۔

سینیٹر ویب نے اتوار کے روز بنکاک میں  کہا ہے کہ انہوں نے تھان شوے سے یہ درخواست بھی کی تھی کہ وہ  آنگ سان سوچی کو رہا کردیں اور انہیں اگلے سال انتخابات  میں حصّہ لینے کی اجازت دیں۔ویب، اُس امریکی جان ایتا کو ساتھ لے کر  ایک طیارے میں اتوار کے روزبرما سے تھائى لینڈ کے دارالحکومت پہنچے ہیں۔
ویب نے یہ بھی کہا ہے کہ برما میں تبدیلی لانے کے لیے واشنگٹن کو لازماً نئے طریقے تلاش کرنے چاہئیں۔  انہوں نے برما کے خلاف امریکہ اور یورپی یونین کی پابندیوں پر نکتہ چینی کی اور کہا کہ یہ پابندیاں برما کے لوگوں کی اقتصادی اورسیاسی ترقی کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہیں۔