ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

اردو کیمپس

امریکہ میں مسلمان طلبا کو درپیش سماجی مسائل

Students wearing graduation caps

شیئر کیجیئے

امریکہ میں تعلیم کے مواقع حاصل کرناپاکستانی طلبا کا ہی نہیں ان کے والدین کا بھی انتہائی اہم خواب ہے،مگر طلبا اور والدین کے لیے امریکی تعلیمی اداروں کی زندگی جہاں جوش اور خوشی کا باعث بنتی ہے وہاں کچھ الجھنیں بھی اس نئے تعلیمی ماحول کا حصہ ہوتی ہیں،جن سے بچ کر نکلنا ان طالب علموں سے زیادہ ان کے والدین کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔وہ فکر مند رہتے ہیں کہ آیا ان کا نوجوان بیٹا یا بیٹی اپنی ثقافتی اور مذہبی روایتوں کو ساتھ رکھ کرتعلیم حاصل کر سکے گا یا نہیں؟

 ہائی سکول سے کالج اور یونیورسٹی تک پہنچنے کا عمل نہ صرف طلبا کے لیے بلکہ ان کے والدین کے لیے بھی بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ جہاں طالب علم ایک نئی زندگی کے بارے میں پرجوش ہوتے ہیں، وہیں انھیں ایک نئے ماحول میں ہم آہنگ ہونے کی مشکل بھی درپیش ہوتی ہے۔ اور والدین فکر مند ہوتے ہیں کہ ایک نئے ماحول میں طلبا صحیح اور غلط کی تمیز کیسے کر پائیں گے۔ اس حوالے سے امریکہ میں موجود مساجد اور کمیونٹی سینٹر طلبا اور والدین کے لیے مختلف پروگرامز کا انعقاد کرتے ہیں جن کا مقصد طلبا کی رہنمائی کرنا ہے۔ ان پروگرام او ر گفتگو کے ذریعے نوجوان طلبا کو اپنی زندگی کے اہم ترین دور میں داخل ہونے سے پہلے اور اس کے دوران اہم فیصلوں میں مدد ملتی ہے۔