ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

اردو کیمپس

امریکہ میں غیر ملکی طلبا کا لبرل آڑٹس کی طرف رجحان

students learning in class

شیئر کیجیئے

امریکی یونیورسٹیوں اور کالجز میں داخلہ لینے والے اکثر غیر ملکی طالب علم ، فنانس ، اکاؤنٹنگ اور بزنس کے شعبوں کا انتخاب کرتے ہیں۔ ان شعبوں میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے بہت محنت کرنا پڑتی ہے لیکن اس کا ثمر اچھی ملازمتوں کی شکل میں حاصل ہوتا ہے۔ تاہم اب اس رجحان میں تبدیل آرہی ہے اور غیر ملکی طالب علم اپنے والدین کی خواہشات کے برعکس لبرل آرٹس اور دوسرے شعبوں میں بھی داخلہ لے رہے ہیں۔

پاکستان سے تعلق  رکھنے والے ارسلان فہیم بھی ایک ایسے ہی طالب علم ہیں، جو عام رجحان سے ہٹ کر براؤن یونیورسٹی میں پبلک پالیسی پڑھ رہے ہیں۔ رضانقوی نے ان سے اس شعبے کے حوالے سے بات کی ہے۔