ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

ایشیا RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

تائیوان: صدر کے طیارے کو حادثہ، تمام افراد محفوظ

شیئر کیجیئے


تائیوان کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ صدر ما ینگ جیو کو لے جانے والے اس چھوٹے طیارے کے تمام مسافروں کو طیارے لینڈنگ گیئر سے دھواں نکلنے کے بعد بحفاظت نکال لیا گیا۔

ایئر فورس کے عہدے داروں نے پیر کےر وز کہا کہ یہ واقعہ اتوار کی سہ پہر اس وقت پیش آیا جب ہالینڈ ساختہ طیارہ فوکر 50 وسطی تائیوان کے ایک ہوائی اڈے چنگ چوانگ گان پر اتر رہا تھا۔

ہوائی اڈے کے عملے کے ارکان نے طیارے کے ایک لینڈنگ گیئر سے اس وقت دھواں نکلتے ہوئے دیکھا جب وہ اترنے کے بعد رن وے پر دوڑ رہا تھا۔

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ آگ بجھا دی گئی اور طیارے میں سوار تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔