ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

ایشیا RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

ایرانی پارلیمنٹ نے ایٹمی معاہدہ مسترد کر دیا

شیئر کیجیئے


ایران کے اعلیٰ قانون سازوں نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں خدشات دور کرنے کے مقصد سے اقوامِ متحدہ کی حمایت میں ہونے والے یورینیم کی افزودگی کے معاہدے کو مسترد کر دیا ہے۔

پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کی کمیٹی کے سربراہ نے ہفتے کے روز سرکاری میڈیا کو بتایا کہ کمیٹی یورینیم کو مزید افزودگی کے لیے بیرونِ ملک بھیجنے کے منصوبے کے خلاف ہے۔ ایران نے جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے آئی اے ای اے کو ابھی تک اپنا سرکاری جواب نہیں دیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ اس کے بدلے میں ایران کو معاہدے کے مطابق ایٹمی ایندھن ملے گا۔

اطلاعات کے مطابق ایران نے آئی اے ای اے سے کہا ہے کہ ایران اپنا افزودہ یورینیم بیرون ملک بھیجنے سے پہلے اپنے ری ایکٹر کے لیے جوہری ایندھن چاہتا ہے۔