ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

ایشیا RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

امریکی دھوکے میں نہیں آئیں گے: آیت اللہ خامنہ ای

شیئر کیجیئے


ایران کے سپریم لیڈر نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کی جانب سے دونوں ملکوں کے درمیان مصالحت کی حمایت سے متعلق بیانات سے دھوکہ نہیں کھائیں گے ۔
 ایرانی سرکاری میڈیا پر گفتگو کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ تہران واشنگٹن   کے اس مصالحتی لب لہجے  سے بے وقوف نہیں بنے  گا جسے انہوں نے ایک سطحی مصالحتی انداز قرار دیا ۔
امریکی صدر براک اوباما ایران کے ساتھ مزید روابط کی حمایت کرتے ہیں لیکن ان کی انتظامیہ  دوسری عالمی طاقتوں کے ساتھ مل کر تہران  کی حکومت پر یہ دباؤ بھی ڈال رہی ہےکہ وہ اپنےجوہری پروگرام پر خدشات دور کرنے کے لیے اپنی کم تر سطح کی افزودہ یورینیم بیرون ملک بھیجے۔
پیر کے روز امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نےکہا تھا کہ  ایران کے لیے اس بین الاقوامی پیش کش میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی کہ وہ اپنی یورینیم کو افزودگی کےلیے روس بھیجے۔
ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ اگر ایران دنیا میں تنہائی  کے سامنے سے بچنا چاہتا ہے تو اس کے پاس جوہری ایندھن  پر اقوام متحدہ کی ثالثی کے معاہدے کو قبول کرنے کا موقع موجود ہے۔
ایران کہہ چکا ہے کہ وہ اس منصوبے پر مزید بات چیت کرنا چاہتا ہے اگرچہ عالمی طاقتیں مجوزہ معاہدے پر اس کی جانب سے جلد جواب کا مطالبہ کررہی ہیں۔