ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

ایشیا RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

ایران کی جانب سے جوہری معاہدہ مسترد کرنے کی اطلاعات

شیئر کیجیئے


اطلاعات کے مطابق ایران نے یورینیم کی افزودگی سے متعلق اقوامِ متحدہ کی ثالثی میں تیار کردہ منصوبے کو مسترد کردیا ہے۔

تہران کے ساتھ مذاکرات سے قریبی طور پر منسلک ایک مغربی عہدے دار نے کہا ہے کہ ایران نے اقوامِ متحدہ کے بین الاقوامی جوہری توانائی کے ادارے کو بتایا ہے وہ وہ اپنی یورینیم کو کم درجے پر افزودہ کرنے کے لیے ملک سے باہر بھجوانے کا منصوبہ قبول نہیں کرے گا۔

اس تجویر کا مقصد ایران کو یورینیم کی اس سطح تک افزدوگی سے روکنا تھا جسے جوہری ہتھیاروں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس منصوبے پر مذاکرات میں شامل دوسرے فریق، امریکہ، روس اور فرانس پہلے ہی متفق ہوچکے ہیں۔

جوہری توانائی کے عالمی ادارے نے کہا ہے کہ اس منصوبے پر انہیں ایران کا ابتدائی ردعمل موصول ہوگیا ہے لیکن انہوں نے اس بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی۔

یورپی یونین کے راہنماؤں نے جمعے کے روز ایران پر زور دیا کہ وہ یہ معاہدہ قبول کرلے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے اعتماد سازی کے عمل میں مدد مل سکتی ہے۔