ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

ایشیا RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

انڈونیشی سمندر میں افغان پناہ گزینوں کی کشتی لاپتا

شیئر کیجیئے

آسٹریلیا کے ایک عہدے دار نے کہا ہے کہ انڈونیشیا کی سمندری حدود میں ایک ایسی کشتی ابھی تک لاپتا ہے، جس میں خیال ہے کہ 70 سے زیادہ افغان پناہ گزین سوار ہیں۔

وزیرِ خارجہ سٹیفن سمتھ نے جمعرات کے روز یہ اعتراف کہ انہوں نے بدھ کے روز ذرائع ابلاغ کو غلط بتا یا تھا کہ انڈونیشیا کے حکام نے اُس کشتی کے لوگوں کو بچا لیا ہے۔

آسٹریلیا کے وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ انہوں نے بدھ کو دیر گئے جو کچھ کہا تھا، وہ انڈونیشی عہدے داروں کی فراہم کردہ اطلاعات کی بنیاد پر کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب ایسا دکھائى دیتا ہے کہ وہ اطلاعات غلط تھیں۔

آسٹریلیا کی وفاقی پولیس نے بدھ کے روز انڈونیشیا کو کسی ایسی کشتی کے بارے میں آگاہ کیا تھا جو مشکلات سے دوچار تھی اور ہوسکتا ہے کہ منگل کو دیر گئے کمو ڈو جزیرے کے قریب آبنائے سیپے میں ڈوب گئى ہو۔ انڈونیشیا نے اس اطلاع ملنے کے بعد اُس کشتی کی تلاش شروع کردی تھی۔

انڈونیشیا کے حکام نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ امدادی دستے کشتی کا پتا نہیں چلا سکے۔

مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا سے جو لوگ سیاسی پناہ کے لیے آسٹریلیا کا رُخ کرتے ہیں، وہ عموماً انڈونیشیا کی سمندری حدود سے گزرتے ہیں۔