ایران کے سرکاری میڈیا نے جنوبی ایران میں ایک زلزلے کی خبر دی ہے جس میں 269 لوگ زخمی ہو گئے ہیں ۔
زلزلےکے یہ جھٹکے بدھ کی صبح ساحلی شہر بندر عباس کے قریب آئے جن سے بجلی کی لائنیں ٹوٹ گئیں اور مقامی رہائشی افراتفری کے عالم میں سڑکوں پر بھاگنے لگے ۔
سرکاری میڈیا نے خبر دی ہے کہ زلزلے کی شدت رکٹر اسکیل پر چار اعشاریہ نو تھی ۔
ایران ایک ایسے علاقے میں واقع ہے جہاں زلزلوں کے امکانا ت زیادہ ہیں ۔