ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

ایشیا RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

چین: دیوی کو 18 سال قید کی سزا

شیئر کیجیئے


جنوب مغربی چین کی ایک عدالت نے ایک  عورت  کو جسے’ دیوی‘ کہاجاتا ہے، ایک خفیہ جواخانہ چلانے اور سرکاری عہدے داروں کو رشوت دینے کے لیے ایک مجرمانہ گینگ منظم کرنے کے الزام میں 18 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
چین کے سرکاری میڈیا نے منگل کے روز کہا کہ 46 سالہ عورت ایکسی کیپنگ کے خلاف عدالتی کارروائی چانگ کیگ شہر میں انڈر ورلڈ مافیا کے خلاف مہینوں سے جاری کارروائی کا حصہ ہے۔
عدالت کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ مزید 21 افراد کو بھی  ایک سال سے 13 سال تک کی سزائیں سنائی گئیں۔
چانگ کیگ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف مقدمے شروع ہونے کے بعد سے چھ افراد کو موت کی سزا سنائی جاچکی ہے۔