ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

ایشیا RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

افغانستان: نومبر کے انتخاب میں اضافی پولنگ سٹیشن

شیئر کیجیئے


افغانستان میں انتخابی عہدے داروں نے کہا ہے کہ وہ   اگلے ہفتے میں ہونے والے دوسرے مرحلے کے صدارتی انتخاب میں پولنگ سٹیشنوں کی تعداد بڑھانے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ اگرچہ اس بارے میں خدشات پائے جاتے ہیں کہ ایسے اقدام سے جعل سازی کے واقعات اس سے قبل ہونے والے انتخاب سے بڑھ سکتے ہیں۔

افغانستان کے آزاد الیکن کمیشن نے کہا ہے کہ وہ پولنگ سٹیشنوں میں معمولی اضافہ کرکے ان کی تعداد 6322 کردے گا اور اس کے پاس مستند انتخابی عمل  کویقینی  بنانے کے لیے کافی اہل کار موجود ہیں۔

غیر ملکی انتخابی مبصرین نے چھ ہزار سے زیادہ پولنگ سٹیشن ختم کرنے کی سفارش کی تھی جہاں  پہلے مرحلےکے انتخاب کے بعد آڈیٹرز کو پتا چلاتھا کہ  وہاں پر دس لاکھ سے زیادہ جعلی ووٹ ڈالے گئے تھے۔
 
بہت سے جعلی ووٹوں کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ان پولنگ سٹیشنوں سے آئے تھے جوکبھی نہیں کھلے یا جہاں ووٹنگ کی نگرانی کے لیے کوئی موجود نہیں تھا۔

ایک اور خبر کے مطابق افغانستا ن میں طالبان نے کہا ہے کہ وہ سات نومبر کے انتخاب میں اپنے حملوں میں اضافہ کردیں گے۔  طالبان کے ایک ترجمان نے ایک فرانسیسی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ انتخاب میں رخنہ ڈالنے کے لیے عسکریت پسندوں  کے پاس نئے منصوبے اور  حکمت عملی  موجود ہیں۔