نیٹو نے بتایا ہے کہ افغانستان میں دو الگ الگ بم حملوں میں تین امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔
اتحادی عہدے داروں کے مطابق جمعے کے روز مشرقی افغانستان میں ایک دھماکے میں دو امریکی سپاہی مارے گئے۔ جمعے ہی کے دِن ایک امریکی اہل کار جنوبی علاقے میں بم دھماکے میں ہلاک ہوگیا۔
جب سے افغانستان میں جنگ شروع ہوئی ہے سال 2009ء اتحادی فوجوں کے لیے ہلاکت خیز ترین سال ثابت ہوا ہے۔
بڑھتی ہوئی طالبان بغاوت سے نبرد آزما ہونے کے لیے افغانستان میں امریکی فوج کے اعلیٰ کمانڈر جنرل سٹینلی میک کرسٹل نے مزید فوجیں افغانستان بھیجنے کی سفارش کی ہے۔ امریکی صدر براک اوباما اِس تجویز پر غور کر رہے ہیں۔