ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

ایشیا RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

افغانستان میں دھماکا 25ہلاک

شیئر کیجیئے

افغانستان کے وسطی صوبے میں ہونے والے بم دھماکے میں 25 افراد ہلاک ہو گئے جن میں پرائمری سکول کے بچے بھی شامل ہیں ۔ صوبہ لوگر کے ضلع محمد آغا میں جمعرات کو یہ دھماکالکڑی سے لدے ہوئے ایک ٹرک میں اُس وقت ہوا جب ٹرک لوگر کو کابل سے ملانے والی ایک مرکزی شاہراہ پر اُلٹ گیا۔ صوبائی پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے راستے کو صاف کرنے کے لیے پولیس ٹرک کو وہاں سے ہٹانے کی کوشش کر رہی تھی کہ دھماکا ہو گیا ۔حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ ٹرک دھماکہ خیز مواد لے کر کابل جا رہا تھا۔

سرکاری عہدے داروں کا کہنا ہے کہ اس دھماکے سے قریبی سکول میں زیرتعلیم نو بچے ہلاک ہو ئے ہیں جب کہ ہلاک ہونے والوں میں چار پولیس اہلکار شامل ہیں اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ تباہ شدہ گاڑی کے ٹکڑے تقریباً ایک میل دور جا کر گرے۔دھماکے سے قریبی دوکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

خیال رہے کہ یہ دھماکا ایک ایسے وقت ہوا جب جنوبی صوبہ ہلمند میں امریکی فوج نے عسکریت پسندوں کے خلاف ایک بڑا فوجی آپریشن شروع کر رکھا ہے۔