ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

ادب و ثقافت RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

ورجینیا میں محفلِ موسیقی

Ustad Tari Khan and Ustad Dilshad Khan performing in Vienna, Virginia.

استاد تاری خان طبلے پر اور استاد دلشاد خان وائلن پر اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں

شیئر کیجیئے

امریکی ریاست ورجینیا کے شہر ویانا میں پاکستانیوں کی ایک تنظیم ‘ پاکستان لنک’ نے ایک محفلِ موسیقی کا اہتمام کیا، جس میں مشہور طبلہ نواز استاد تاری خان اور وائلن کے ماہر استاد دلشاد خان نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ استاد تاری خان نے سولو طبلہ پر پرفارم کرنے کے علاوہ غزل سرائی بھی کی۔ پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد نے اس محفل موسیقی میں شرکت کی اور کلچرل ایونٹ کواور یہاں فن کاروں کے فن کو سراہا۔

پاکستان لنک کے صدر حامد ملک نے اس موقع پر تنظیم اور کمیونٹی کے نمائندہ افراد میں ایوارڈز بھی تقسیم کیے۔ استقبالیے میں حامدملک نے کہا کہ ان کی تنظیم واشنگٹن ڈی سی میڑوپولیٹن ایریازمیں مقیم ایسے پاکستانیوں کے لیے ہیلتھ انشورنس یا علاج معالے کے سہولتوں کا بندوبست کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے جو صحت پر آنے والے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔ اس سلسلے میں انہوں نے پاکستانی امریکنز سے تعاون کی بھی درخواست کی۔

محفل موسیقی کی تصویری جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے۔

Ustad Tari Khan استاد تاری خان طبلے پر اپنے فن کا جادو جگا رہے ہیں

Ustad Tari Khan استاد تاری غزل سرا ہیں

Participants in the music eventمحفل کے شرکا موسیقی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں

Pakistan Link's president Hamid Malik (right)پاکستان لنک کے صدر حامد ملک ۔۔ دائیں