ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

ادب و ثقافت RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

اکشے کمار اور سلویسٹر سٹالون کی ’کم بخت عشق‘ ریلیز ہو گئی

’کم بخت عشق‘ پہلی بھارتی فلم ہے جس کی عکس بندی ہالی وڈ کے یونیورسل اسٹوڈیو میں کی گئی ہے

کم بخت عشق میں اکشے کمار اور کرینہ کپور

شیئر کیجیئے

فلم ایک بالی وڈ مسالہ فلم ہے جس میں کامیڈی، رومانس اور ایکشن کے تمام عناصر موجود ہیں: اکشے کمار

بین الاقوامی اسٹارکاسٹ کے سبب سرخیوں میں بنی رہنے والی فلم ساز ساجد نڈیاڈوالا کی نئی فلم ’کم بخت عشق‘ کو جمعہ کے روز عالم گیر سطح پر نمائش کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

’کم بخت عشق‘ میں بالی وڈ کھلاڑی اکشے کمار اور کرینہ کپور کے ساتھ ہالی وڈ ایکشن ہیرو سلویسٹر سٹالون، ڈینائس رچرڈز اور برانڈن راؤتھ بھی پہلی بار کسی بالی وڈ فلم میں خصوصی کردار میں نظر آئیں گے۔

سلویسٹر سٹالون عرف جان ریمبو ’کم بخت عشق‘ میں

سبیر خان کی ہدایت کاری میں بنی بڑے بجٹ کی فلم ’کم بخت عشق‘ کو دنیا بھر میں ایک ساتھ دو ہزار سے زائد سنیماگھروں میں ریلیز کیا گیا ہے۔  واضح رہے کہ ’کم بخت عشق‘ پہلی بھارتی فلم ہے جس کی عکس بندی لاس اینجلیس میں واقع ہالی وڈ کے یونیورسل اسٹوڈیو میں کی گئی ہے۔

ہالی وڈ ہیرو سلویسٹر سٹالون کی موجودگی کے مدنظر فلم ٹریڈ ماہرین نے ریلیز سے قبل ہی ساجد ناڈیاڈوالا کی فلم ’کم بخت عشق‘ کو اِس سال کی سب سے بڑی ہٹ فلم قرار دے دیا تھا۔  فلم کی ریلیز کے بعد بھارت کے مشہور فلم نقاد ترن آدرش نے کہا کہ اکشے کمار نے اپنے فلمی کیریئر کا اب تک بہترین کارکردگی ’کم بخت عشق‘ فلم میں دکھائی ہے۔

فلم ایک رومانٹک کامیڈی ہے جس میں کرینہ کپور اسمرتی رائے نامی ایک سپر ماڈل کا کردار ادار کریں گی جب کہ اکشے کمار ہالی وڈ  کامیاب سٹنٹ مین ویر شیرگل کے کردار میں نظر آئیں گے۔

فلم کے ہیرو اکشے کے مطابق یہ فلم ایک بالی وڈ مسالہ فلم ہے جس میں کامیڈی، رومانس اور ایکشن کے تمام عناصر موجود ہیں۔  اب دیکھنا یہ ہے کہ مشرقی اور مغربی دنیا کے اِن بڑے  فلمی ستاروں کا یہ ملاپ بالی وڈ کے کاروبار کے لیے کتنا فائدے مند ثابت ہوتا ہے۔