ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

مغربی نصف کرہِ ارض

سارہ پیلن الاسکا کی گورنری سے مستعفی

شیئر کیجیئے

میں غیر روایتی سیاست دان ہوں اور فی الحال حکومت سے باہر رہتے ہوئے مثبت تبدیلیاں لانے کی کوشش کروں گی: سارہ پیلن

سابق صدارتی امیدوار اور امریکی ریاست الاسکا کی گورنر سارہ پیلن نے اس ماہ کے آخر تک ریاست الاسکا کی گورنر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ 2010ء میں ہونے والے ریاستی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گی۔

یہ بات پیلن نے الاسکا کے شہر وسیلا میں ایک چھوٹی سی اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔

تاہم اس اعلان سے ان افواہوں کو شہ ملی ہے کہ سارہ پیلن 2012ء میں ری پبلکن پارٹی کی طرف سے امریکی صدارتی امیدوار کے طور پر سامنے آئیں گی۔ سارہ پیلن کو کئی حلقوں کی جانب سے ری پبلکن پارٹی کا ابھرتا ہوا ستارہ قرار دیا جا رہا ہے۔ انھوں نے 2008ء کے انتخابات میں جان مکین کے ساتھ مل کر براک اوباما اور جو بائیڈن کا مقابلہ کیا تھا اور ہار گئی تھیں۔

سارہ پیلن نے اپنے آپ کو ’غیر روایتی‘ سیاست دان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ’فی الحال حکومت سے باہر رہتے ہوئے مثبت تبدیلیاں‘ لانے کی کوشش کریں گی۔

انھوں نے کہا کہ وہ 26 جولائی کو الاسکا کے نائب گورنر شان پارنیل کو اختیارات منتقل کر دیں گی۔

سارہ پیلن 2006ء میں الاسکا کی گورنر منتخب ہوئی تھیں، اس سے پہلے وہ وسیلا کی میئر تھیں۔ وہ الاسکا کی سب سے کم عمر اور پہلی خاتون گورنر تھیں۔