ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • منگل, 24 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

خبریں RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

لاپتہ امریکی فوجی کی لاش برآمد

شیئر کیجیئے

افغانستان میں تعینات نیٹو افواج کے مطابق انھیں مغربی صوبے باغدیس میں گزشتہ ہفتے لاپتہ ہونے والے دو امریکی فوجیوں میں سے ایک کی لاش مل گئی ہے اور دوسرے کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔

واضح رہے کہ چار نومبر کو ترکمانستان کی سرحد کے قریب گرنے والی فضائی رسدغلطی سے دریا میں چلی گئی جس کی تلاش کے لیے ان دو چھاتہ بردار امریکی فوجیوں کو اتارا گیا تھا۔ مقامی پولیس کا خیال ہے کہ یہ دونوں دریاکے تیز بہاؤکا مقابلہ نہ کرسکے اوراس میں بہہ گئے ۔ طالبان نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے قبضے میں دو امریکی فوجیوں کی لاشیں ہیں تاہم اتوار کو انھوں نے اپنے اس دعوے کی تردید کردی۔

ان فوجیوں کی تلاش کے دوران گزشتہ ہفتے اس علاقے میں عسکریت پسندوں کے ساتھ سکیورٹی فورسز کی شدید لڑائی بھی ہوئی جس میں سات افغان فوجی ہلاک اور پانچ امریکی فوجی زخمی ہوگئے تھے۔ نیٹو کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام یہ جاننے کی کوشش میں ہیں کہ کہیں یہ ہلاکتیں نیٹو کے طیاروں کی فائرنگ سے تو نہیں ہوئیں۔

دریں اثنا جنوبی صوبے زابل میں نیٹو کے فوجی قافلے پر بم حملے میں افغان شہری اور بین الاقوامی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ افغان حکام کے مطابق یہ واقعہ موٹر سائیکل پر سوار ایک خودکش بمبار کی کارروائی کے نتیجے میں پیش آیا اور اس میں دو افغان شہری ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔