ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • اتوار, 22 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

خبریں RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

پیپلز پارٹی کی اقوام متحدہ کو بے نظیر قتل تحقیقات کرنے کی درخواست

شیئر کیجیئے

پاکستان پیپلز پارٹی نے بینظیر بھٹو کی قاتلانہ حملے میں ہلاکت کی تحقیقات اقوام متحدہ کے کمیشن کی زیر نگرانی کرانے کی درخواست باضابطہ طور پر سیکریٹری جنرل بان کی مون کو بھیج دی ہے۔یہ بات پارٹی کے شریک چئیر مین آصف علی زرداری کے قانونی مشیر فاروق نائیک نے وائس آف امریکہ کو بدھ کوٹیلی فون پر کفتگو کرتے ہوئے بتائی۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو بھیجی گئی درخواست کے ساتھ بعض اہم دستاویزات بھی منسلک کی گئی ہیں جن میں بینظیر بھٹو کے وہ خطوط شامل ہیں جو انہوں نے صدر پرویز مشرف اور پاکستانی وزارت داخلہ کو اپنی لکھے تھے جن میں اپنی سلامتی سے متعلق خدشات سے حکومت کو انہوں نے آگاہ کیا تھا۔

 

فاروق نائیک کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے بینظیر بھٹو کے قتل کا الزام القاعدہ تنظیم پر لگایا ہے جو ایک بین الاقوامی نیٹ ورک ہے اس لئے یہ پتہ لگانا کہ اس قتل کی منصوبہ بندی کہاں اور کس نے کی ایک بین الاقوامی تحقیقاتی مشن ہی اس کا پتہ لگا سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی نے اقوام متحدہ کو یہ تحقیقات کرنے کی درخواست بھیجی ہے۔

 

واضح رہے کہ 27دسمبر کو راولپنڈی میں بینظیر بھٹو پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ اور کم از کم بیس دوسرے افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ حکومت پاکستان اس واقع کی تحقیقات کر رہی ہے جس میں صدر مشرف کی درخواست پر برطانیہ کے تفتیشی ادارے سکاٹ لینڈ یارڈ کے ماہرین کی معانت بھی حاصل کی گئی ہے۔صدر پرویز مشرف پیپلز پارٹی کی طرف سے یہ تحقیقات اقوام متحدہ کے خصوصی کمیشن کی نگرانی میں کرانے کے مطالبے کو مضحکہ خیز قرار دے کر پہلے ہی مسترد کر چکے ہیں جبکہ اقوام متحدہ کے ترجمان کے بقول یہ عالمی تنظیم دو ملکوں کے تنازعات کو حل کرنے میں کردار ادا کرنے کا اختیار کرتی ہے اور کسی ملک کے اندرونی معاملات میں فریق نہیں بن سکتی جب تک اس ملک کی حکومت کی طرف سے ایسی باضابطہ درخواست نہ کی جائے۔