ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • اتوار, 22 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

خبریں RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

اردو کے مشہور نقاد ڈاکٹر سید عبداللہ سے بات چیت

شیئر کیجیئے

ڈاکٹر سید عبداللہ کا شمار ان مشاہیر میں ہوتا ہے جو زندگی بھر انٹرویو دینے سے گریز کرتے رہے، کیوں کہ ان کا کہنا تھا کہ ہم تو اہلِ قلم ہیں، جو کہنا چاہیں گے وہ لکھ دیں گے، بولنے کی کیا ضرورت ہے؟

 تاہم جب میں اکتوبر 1984ء میں سمن آباد لاہور میں اپنے استادِ دیرینہ سے ان کے مکان ’نشیمن‘پر ملا تو وہ دیرینہ تعلق کی بنا پر میرا ٹیپ ریکارڈ بند نہ کرا سکے۔

اردو ادب کی ترویج میں مولوی عبدالحق کے بعد جس شخصیت کا سب سے زیادہ حصہ ہے، وہ سید عبداللہ ہیں۔

اس انٹرویو میں ان سے پاکستان میں اردو زبان کے فروغ و ترویج پر بات چیت ہوئی، جس کے اقتباسات پیشِ خدمت ہیں۔