ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • اتوار, 22 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

خبریں RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

پیپلز پارٹی کا وفد امریکہ میں

شیئر کیجیئے

پیپلز پارٹی کا ایک اعلیٰ سطحی وفد امریکہ پہنچ گیا ہے جو واشنگٹن میں بش انتظامیہ، امریکی کانگریس کی مختلف کمیٹیوں، امریکی میڈیا اور تھنک ٹینکوں کے سرکردہ افراد سے ملاقاتیں کرے گا۔

 

وفد میں پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات  اور سابق رکن قومی اسمبلی شیری رحمان کے علاوہ پیپلز پارٹی کے سینیٹر جاوید لغاری شامل ہیں۔

 

اطلاعات کے مطابق وفد، اور معاملات کے علاوہ بےنظیر بھٹو کے قتل کی اقوامِ متحدہ سے تحقیقات کے مسئلے پر امریکی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔

 

یاد رہے کہ امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی اور امریکی سینیٹ کے قائدِ ایوان سینیٹر ہیری رِیڈ نے بےنظیر بھٹو قتل کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ لیکن بش انتظامیہ نے ابھی تک اس کیس کی اقوامِ متحدہ کی طرف سے تحقیقات کی حمایت نہیں کی۔

 

پچھلے ہفتے امریکی کانگریس نے بےنظیر بھٹو کے قتل پر ایک مذمتی اور تعزیتی قرارداد منظور کی تھی، جب کہ حالیہ دنوں میں امریکی کانگریس اور میڈیا میں صدر مشرف پر تنقید میں اضافہ ہوا ہے۔