ہمارے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

وائس آف امریکہ

غیر جانب دار خبریں | دلچسپ معلومات

blank

  • پیر, 09 نومبر 2009
  • آج وی او اے پر

خبریں RSS Feeds آر ایس ایس فیڈ

امریکہ بھارت جوہری سمجھوتے پر پابندی عائد کی جائے: بین الاقوامی تنظیموں کا مطالبہ

شیئر کیجیئے

بھارت میں ایک سو سے زیادہ غیر سرکاری تنظیموں نے امریکہ اور بھارت کے درمیان جوہری سمجھوتے پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

امریکہ میں آرمز کنٹرول ایسو سی ایشن کے زیرِ قیادت ان تنظیموں نے جوہری ضوابط کے دو اداروں یعنی ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی اور نیوکلیر سپلائر گروپ کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ مجوزہ سمجھوتے کا بغور جائزہ لیں۔

 

خط میں ان تنظیموں نے دونوں اداروں سے کہا گیا ہے کہ بھارت پر لازم ہےکہ وہ اپنے جوہری پروگرام کو ترقی دینے اور آزمائش سے پیشتر مخصوص شرائط پوری کرے۔

 

اس معاہدے پر عمل درآمد سے پہلے ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی اور نیوکلیر سپلائر گروپ کی منظوری ضروری ہے۔

 

مجوزہ غیر فوجی جوہری معاہدے کے تحت بھارت اپنے کچھ ری ایکٹروں کو اقوامِ متحدہ کی جانب سے نگرانی کے لیے کھول دے گا۔ اور اس کے بدلے میں وہ امریکہ سے جوہری ٹیکنالوجی حاصل کرے گا۔
 

رائے اور تبصرہ (0)

اپنی رائے ارسال کیجئے

* لازمی



آپ اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ آپ کے تبصرے کا جائزہ لیا جائے گا۔ اور ممکن ہے اسے شائع نہ کیا جائے۔ وی او اے آپ کے تبصرے کو دنیا بھر میں نشر کرنے کا حق رکھتا ہے۔ استعمال اور پرائیویسی نوٹس