The Sri Lankan government says it has asked the International Committee of the Red Cross and other foreign aid agencies to scale down their operations following the end of the country's civil war.
The government said Thursday Sri Lanka does not need as many aid services now that fighting has finished. The Red Cross says it plans to cut back its services and close offices in the once volatile east, in coordination with the government's request.
The Red Cross was the only organization allowed inside the war zone during the last bloody months of the civil war. Its occasional press releases on the situation in the country's north sometimes conflicted with government assessments.
The United Nations estimates as many as 100,000 people died in the conflict. Some 300,000 people were displaced by the fighting and are now living in camps.
Sri Lanka carried out a final assault in May that ended a 25-year civil war with Tamil Tiger rebels. The rebel group had been fighting for a separate homeland for the ethnic Tamil minority.
آخری پیراگراف میں اسالٹ کا لفظ آیا ہے۔ اس کے کئی معانی ہیں۔ ایک تو اچانک حملہ کرنا (اس میں اور ایمبُش میں فرق یہ ہے کہ موخرالذکر میں گھات لگانا ضروری ہے)۔ سیاسی اور صحافیانہ زبان میں کسی بھی حملہ کو اسالٹ کہہ سکتے ہیں جب کہ قانونی زبان میں اسالٹ کا مطلب ہے ناجائز حملہ۔ اگرچہ اسالٹ اینڈ بیٹری عموماً ساتھ ساتھ استعمال ہوتے ہیں، اسالٹ، بیٹری کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے اور اس کے بغیر بھی۔
بیٹری کا مطلب ہے پٹائی۔
شاید آپ سوچیں کہ اگر ایسا ہے تو پھراس بیٹری کا پٹائی سے کیا واسطہ ہے جو روزمرہ استعمال میں آتی ہے، مثلاً ٹارچ، ٹرانسسٹرریڈیو، گھڑی میں یا گاڑی میں۔
علم الاشتقاق کی لغت کہتی ہے کہ یہ سب مفاہیم آپس میں منسلک ہیں: قدیم فرانسیسی میں ایک لفظ تھا batre جو لاطینی سے آیا تھا اور جس کا مطلب تھا مارنا پیٹنا۔ مڈل فرانسیسی میں یہی لفظ batterie بنا اور سولھویں صدی تک اسی مفہوم میں برتا گیا۔ بعد میں جنگ کے سلسلے میں اسے شدید گولہ باری کا معنی پہنایا گیا۔ بعد میں اس کا مطلب شدید بمباری سے بدل کرخود توپ خانہ بن گیا۔ پہلی بار یہ مفہوم 1555 میں تحریری شکل میں نظر آتا ہے۔ اٹھارہویں صدی کے وسط میں اسی لفظ کو برقی سیل کا مفہوم دیا گیا۔ پہلے پہلے یہ اس مفہوم میں بنجمن فرینکلن نے استعمال کیا تھا۔
اس صفحے پر آپ کو انگریزی کے بارے میں بنیادی معلومات دی جائیں گی۔ ہم انگریزی زبان کی ایک خبر منتخب کریں گے اور اس کا اردو میں ترجمہ پیش کیا جائے گا اورمشکل انگریزی الفاظ کی تشریح پیش کی جائے گی۔ آپ انگریزی زبان اور گرامر کے بارے میں اپنے سوالات ہمیں اس پتے پر ای میل کر سکتے ہیں
lafz@voanews.com