یہ لفظ ساؤنڈ کا قریبی رشتہ دار ہے۔
Japanese voters have resoundingly rejected the party that has set the country's policy agendas for more than half a century۔
یعنی جاپان میں رائے دہندگان نے اس پارٹی کو شدو مد کے ساتھ مسترد کر دیا ہے جس نے گذشتہ نصف صدی سے زاید عرصے تک ملک کی پالیسیاں مرتب کی ہیں۔
اس خبر میں لفظ Resoundingly آیا ہے۔ اس سے مراد ہے بڑی شدّومد کے ساتھ، جوش و خروش سے، بڑے بلند بانگ طریقے سے، زور شور سے۔
آپ نے لفظ ساؤنڈ تو بہت سنا ہے۔ یہ لفظ بھی ساؤنڈ کا قریبی رشتہ دار ہے۔ اس لئے اس لفظ میں بلند آہنگی کا مفہوم بھی ہے۔ لیکن فرق یہ ہے کہ اس کا تلفظ س کے بجائے ز سے ہوتا ہے۔ یعنی ری زاؤنڈ۔
اس صفحے پر آپ کو انگریزی کے بارے میں بنیادی معلومات دی جائیں گی۔ ہم انگریزی زبان کی ایک خبر منتخب کریں گے اور اس کا اردو میں ترجمہ پیش کیا جائے گا اورمشکل انگریزی الفاظ کی تشریح پیش کی جائے گی۔ آپ انگریزی زبان اور گرامر کے بارے میں اپنے سوالات ہمیں اس پتے پر ای میل کر سکتے ہیں
lafz@voanews.com