اس کا لفظی مطلب ہے، وہ جو بھیجا گیا
خبر دیکھیں:
The U.S. special envoy for North Korea says Pyongyang needs to clarify its report that it has reached the last stage of enriching uranium
لفظ ہے، envoy جس کا ترجمہ مندوب، ترجمان، گماشتہ، ایلچی، نمائندہ وغیرہ جیسے متبادلات سے کیا جاتا ہے۔ لیکن اس کا پرانا مطلب محض قاصد یا پیغام بر کا تھا۔ لاطینی میں En کا مطلب تھا پر، اور via کا مطلب تھا راستہ۔
لاطینی سے پرانی فرانسیسی میں پہنچا تو envoye بنا، جس کا مطلب تھا پیام بر یا لفظی طور پر، وہ جو بھیجا گیا۔
چنانچہ وہ شخص جو کسی خاص مشن پر بھیجا جاتا ہے، آنوائے کہلاتا ہے۔ اگرچہ اسے سفارت کار بھی کہا جاسکتا ہے، لیکن اس کا عہدہ سفیر سے کم تر ہوتا ہے۔
اس صفحے پر آپ کو انگریزی کے بارے میں بنیادی معلومات دی جائیں گی۔ ہم انگریزی زبان کی ایک خبر منتخب کریں گے اور اس کا اردو میں ترجمہ پیش کیا جائے گا اورمشکل انگریزی الفاظ کی تشریح پیش کی جائے گی۔ آپ انگریزی زبان اور گرامر کے بارے میں اپنے سوالات ہمیں اس پتے پر ای میل کر سکتے ہیں
lafz@voanews.com